✔️ہومیوپیتھی میں میازم کی اہمیت✔️
یہ کہانی ہے ایک سائکوٹیک فیملی کی
ویسے تو میازم کو دیکھ کر اس کے نوسوڈ کی ایک دو خوراکیں دے کر اللہ کے فضل سے کئی ہا مریض میں نے بھی ٹھیک کیے ہیں اور آپ نے بھی یقیناً کیے ہوں گے
یہ کہانی ایک فیملی کی جن میں ایک خاتون اس کا شوہر اور ایک اس کی 7 سال کی بیٹی ہے
کہانی کچھ اس طرح ہے کہ ایک خاتون جو کہ میری سابقہ مریضہ تھی کا مجھے فون آیا کہ ڈاکٹر صاحب مجھے UTI پرابلم اور ساتھ سیلان رحم ہے اس کے ساتھ خارش اور جلن ہوتی ہے اور اب ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے کہ ایک لیڈی ڈاکٹر کے زیر اعلاج ہوں اور وہ ایک ماہ سے مجھے مسلسل ہائی انٹی بائیوٹک ادویات کھلا رہی ہیں مگر ایک ڈھیلے کا بھی افاقہ نہیں ہوا جبکہ آپ سے دوائی لیتی تھی تو کچھ عرصہ مجھے سکون ہو جاتا لیکن کچھ عرصہ بعد پھر مسئلہ ہوجاتا تھا
میں نے اس سے پوچھا کیوں آپ کو یہ مسئلہ بار بار ہوتا ہے اور اب ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا تو اس نے بتایا کہ
ڈاکٹر صاحب مسئلہ یہ ہے کہ کہ میرا خاوند جب مجھ سے ملتا ہے تو اس کے بعد مجھے عضو مخصوصہ میں جلن اور خارش شروع ہو جاتی ہے اور ساتھ اس نے بتایا کہ میرا شوہر ہر وقت شراب پیتا رہتا ہے اب تو یہ حال ہے کہ پانی کی جگہ بھی شراب پیتا ہے اور اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ وہ ٹھیک طرح سے چل بھی نہیں سک رہا بلکہ اسے حاجت ضرویہ کرانے کے لیے بھی سہارا لیے کر جانا پڑتا ہے
بیٹی
بیٹی کا بھی بچپن سے سانس اور UTI کا مسئلہ چلا ا رہا ہے اور اب وہ ایک نامی گرامی یورالوجیسٹ کے پاس زیر علاج ہے اور اب بھی اسے آدھے گھنٹے بعد ایک دفعہ ضرور پیشاب جلن درد کے ساتھ آتا ہے اس لیے اسے سکول سے بھی چھٹی کرا رکھی ہے ۔
علاج
میں نے اس بنیاد پر ان تینوں کو ایک ایک خوراک MEDORRHINUM ون ایم دی اور ہفتہ بعد رپورٹ کرنے کے کہا ہفتہ بعد اس بتایا کہ میں الحمد للہ وہ ایک خوراک کھانے کے بعد بلکل ٹھیک ہوں جبکہ بیٹی کا بھی UTI پرابلم ٹھیک ہو چکا ہے اب وہ دن میں دو دفعہ اور دو دفعہ رات میں بغیر تکلیف کے پیشاب کرتی ہے اور خاوند کا اس نے بتایا کہ جس دن اسے میڈورنیم کی خوراک دی اس دن اس نے شراب بھی نہیں پی اور ضرورت حاجہ کے لیے بھی وہ خود چل کر گیا اور کافی ہشاش بشاش ہے ۔
از قلم ڈاکٹر عارف محمود چغتائی
Comments
Post a Comment