کیس ٹیکنگ اور ہومیوپیتھی
💠 مریض کلینک میں داخل ہو تو اسکے چلنے کا انداز. بیٹھنے کا انداز. بات کرنے کا انداز نوٹ کریں. مثلا
🔸آرسینک آپ سے محتاط انداز میں گفتگو کرے گا.
🔸تھوجا آپ کو کریدنے کی کوشش کرے گا
🔸پلساٹیلا سے آپ جو تکلیف پوچھیں گے وہ اسی تکلیف کی مریضہ بن جائے گی.
🔸اسی طرح آرسینک . مرک . نیٹرم اور نکس کے لئے پانچ منٹ بھی انتظار کرنا مشکل ہے.
🔸ارجنٹم . کاسٹیکم. اگبیشیا . لیکسس . میڈورینم اور سلفر آپ سے پہلی ملاقات میں ہی پرجوش طریقے سے ملیں گے.
🔴 مریض کے لباس پر لازمی توجہ دیں وہ آپکو کافی معلومات مہیا کر دے گا مثلا
🔹ارجنٹم . میڈورینم . فاسفورس . سلفر آپ کو اکثر بھڑکیلے لباسوں میں نظر آئیں گے.
🔹اگنیشیا . نیٹرم میور اور سیپیا گہرے اور کالے رنگ کے لباس میں نظر آ سکتے ہیں.
🔹اسی طرح برائٹا . مرکیورس اور سلفر آپ کو سلوٹوں بھرے اور میلے لباسوں میں نظر آئیں گے.
🔴 اب مریض کی علامات کی طرف آتے ہیں. مریض کی بیان کردہ علامات کی شدت کا اندازہ لازمی کریں.
⬛ مندرجہ ذیل ادویات کے مریض آپ کو حقیقی علامات بیان کرتے نظر آئیں گے.
آرسینک. آرم . تمام کالی . لیکسس . لائکوپوڈیم . میڈورینم . مرک . نیٹرم . نکس . سلیشیا . سلفر اور ٹیوبرکولینم
⬛ کچھ مریض مراقی اور وہمی ہوتے ہیں انکو آپ آرسینک . کلکیریا . فاسفورس . اگنیشیا اور نیٹرم میں تلاش کریں.
⬛ اگنیشیا علامات کو ڈرامائی انداز میں پیش کرے گی . ہمیشہ مریض سے ذہنی علامات لیتے ہوئے پہلے اسے خود بولنے دیں اور اسکی روزمرہ معمولات کے متعلق سوال کریں. مریض کے تعلقات اوراردگرد کے لوگوں سے رویے کے متعلق لازمی پوچھیں.
⬛ مریض سے سونے جاگنے کے اوقات. سردی. گرمی. کھانے پینے کے متعلق سوالات کریں. آپ کے پاس آنے سے پہلے مریض کن کن امراض. میں مبتلا رہا ہے اور کونسی دوائیں کھاتا رہا ہے یہ جاننا بھی ضروری ہے
⬛ آخر میں ایک خاص سوال جس سے آپ مریض کی دوا کے بہت جلد قریب پہنچ جاتے ہیں. کہ مسئلہ کب اور کیسے شروع ہوا اگر آپ اس سوال کا مکمل جواب لے لیں تو درست دوا تک پہنچنا آپکے لئے چنداں مشکل نہیں ہوگا. نیز مریض سے یہ بھی ضرور پوچھیں کہ وہ اپنی شخصیت میں کیا تبدیلی چاہتا ہے.
انشاءاللہ ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ پر ہمارا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا
Comments
Post a Comment