سر میں درد جو صبح سے شروع ہو کر غروب آفتاب تک رہتا تھا ✅7 سال کا سردرد اللہ کے فضل سے نیٹرم میور 2 خوراکوں میں ختم
☪️کیس نمبر ⬅️ 13☪️
عمر ⬅️ 31 سال
عرصہ مرض 7 سال
مسئلہ ↩️ سر میں درد جو صبح سے شروع ہو کر غروب آفتاب تک رہتا تھا
✅7 سال کا سردرد اللہ کے فضل سے 2 خوراکوں میں ختم
یہ کیس ہومیوپیتھ ڈاکٹر نے مجھے ریفر کیا تھا. مریض ہر طریقہ علاج آزما چکا تھا لیکن مرض بڑھتا ہی جاتا تھا
میرے پاس جب آیا تو اس نے سر درد کے ساتھ متلی اور قئے کی بھی شکایت کی جب میں نے درد کی نوعیت لی تو اس نے بتایا کہ درد صبح اٹھنے پر شروع ہوجاتا ہے دوپہر 🕛 کو جب سورج 🌞 عروج پر ہوتا ہے تو سر میں درد بھی اپنی انتہا تک پہنچ جاتا ہے اور جب سورج ڈھلنا شروع ہوتا ہے تو سر درد میں بھی کمی ہونا شروع ہوجاتا ہے اور غروب آفتاب یعنی مغرب کے قریب قریب سر درد ختم ہو جاتا ہے یا بہت کم ہوجاتا ہے اور اب کوئی چھے ماہ سے سرددر کے ساتھ اکثر متلی اور قئے بھی ہو جاتی ہے
میرے پوچھنے پر اس نے اپنی ہسٹری یہ بتائی کہ مجھے اکثر نزلہ و زکام رہتا تھا اسکا ایلوپیتھک بہت علاج کرایا افاقہ ہو جاتا تھا مگر مستقل ٹھیک نہیں ہوتا تھا کسی نے ایک حکیم صاحب کا مجھے بتایا کہ اس سے دوائی لو ٹھیک ہو جاوگے اس سے دوائی لی تو میرا نزلہ و زکام تو ٹھیک ہوگیا مگر اس کے کچھ عرصہ بعد سر میں درد شروع ہوگیا اب باقی حالات آپ کے سامنے ہیں
یہ سردرد جو صبح سے غروب آفتاب تک رہے اور سورج کے ساتھ ساتھ چلے Natrum Muriaticum کی مخصوص علامت ہے اور اس درد کو طب یونانی میں درد ال بھی کہتے ہیں
میں نے اسے Natrum Muriaticum CM نیٹرم میور سی ایم کی ایک خوراک دی اور ہفتہ بھر کے لیے پلاسبو دے دی ہفتہ بعد خوش کن خبر تھی کہ 90 % اسکا مسئلہ حل ہوچکا تھا اب ایک خوراک اور دی اور ہفتہ بعد دوبارہ بتانے کا کہا اب کی بار وہ جب آیا تو بلکل ٹھیک تھا تمام علامات غائب ہوچکی تھیں اور نیٹرم میور کی سردرد کی اس مخصوص علامت پر میں نے بہت سارے کیس جن میں کرانک، ایکیوٹ اور کمپلیکیٹڈ چند ایک بڑی خوراکیں دے کر ٹھیک کیے
✔️ نیٹرم میور کی ایک اور مخصوص علامت پانی جیسے اخراجات ہیں چاہے وہ نزلہ ہو بلغم ہو یا اسہال ہوں اور ان مخصوص علامات کے مریضوں کے تجربات آیندہ پر چھوڑتا ہوں
اس کے ساتھ نیٹرم میور کو میں نے
👈ہائپو تھرما Hypothermia جس میں انسانی درجہ حرارت نارمل درجہ حرارت سے کم رہتا ہے
اور
👈ہائپو ٹینشن Hypotension جس میں بلڈ پریشر نارمل بلڈ پریشر سے کم رہتا ہے
✔️ نیٹرم میور کی جامع تعریف یہ ہے کہ یہ جسم میں پانی کا ریگولیٹر ہے
✍️ڈاکٹر عارف محمود چغتائی
Comments
Post a Comment