وائٹل فورس (قوّتِ حیات) کیا ہے
ضرور پڑھیں
وائٹل فورس جسم کی ایک ایسی بااختیار روحانی طاقت ہے جو اللّہ کے حکم سے نہ صرف جسم کو خلق کرتی ہے بلکہ اس کے تمام افعال کی بھی ذمہ دار ہے اور اس کو حالتِ توازن میں بھی رکھتی ہے اور وہ ہستی جو جسم کی مالک ہے یعنی کہ انسان اس کو سوچنے، سمجھنے، سیکھنے، بولنے، دیکھنے، سُننے، سونگھنے، چکھنے اور محسوس کرنے کی طاقت بھی فراہم کرتی ہے اور اس طاقت کے علاوہ یہ انسان کو وہ طاقت بھی دیتی ہے جس سے انسان حرکت اور زور آزمائی کر سکے
یہی وجہ ہے کہ وائٹل فورس جب انسان کو حسیاتی اور حرکاتی طاقت فراہم کرنا چھوڑ دیتی ہے تو انسان پر فالج کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور جب یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے تو انسان زندہ ہو کر بھی نہ حرکت کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کو لمس کا احساس ہوتا ہے
وائٹل فورس انسان کو حسیاتی، حرکاتی یا دونوں قسم کی طاقت یا دیگر حواس کی طاقت فراہم کرنا کیوں چھوڑ دیتی ہے کیا وہ انسان سے خفا ہو جاتی ہے
نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کچھ بیرونی قسم کی روحانی طاقتیں وائٹل فورس پر اثر انداز ہوتی ہیں اور اس کو اپنے قابو میں کر لیتی ہیں جس سے یہ انسان کو مختلف طاقتیں فراہم نہیں کر پاتی اور نہ ہی جسم کے باقی کے افعال سر انجام دے پاتی ہے
وائٹل فورس پر اثر انداز ہونے والی روحانی قسم کی طاقتیں کچھ قسم کے طاقتور جراثیم بھی ہوتے ہیں، کچھ جنّوں کی طاقت بھی ہوتی ہے، انسانی طاقت بھی ہوتی ہے اور ان سب پر حاوی اللّہ کی طاقت بھی ہے لہذا میازمز صرف جراثیموں کے زہر کا ہی نام نہیں بلکہ جنّوں اور انسانوں کی روحانی طاقت کابھی نام ہے اس روحانی طاقت کا نام جو وائٹل فورس پر اپنا بُرا تاثر چھوڑتی ہے
میازم چاہے جراثیم ہوں یا جنّوں اور انسانوں کی بُری روحانی طاقتیں ان سب کا علاج ہومیوپیتھک میڈیسنز، دعا، روحانی علم اور مسمریزم سے ممکن ہے
وائٹل فورس جب کسی انسان کی بُری روحانی طاقت سے متاثر ہوتی ہے تو اس کو نظرِ بد کہتے ہیں اور اس نظرِ بد میں انسان کی بُری روحانی طاقت انسان کی آنکھوں سے سفر کرتی ہوئی کسی دوسرے شخص کی وائٹل فورس پر اثر انداز ہوتی ہے اور وائٹل فورس پر جب کسی جن کی بُری روحانی طاقت کا اطلاق ہوتا ہے تو لوگ اسے آسیب کا سایہ کہتے ہیں
وائٹل فورس ایک بااختیار روحانی طاقت بھی ہے اور ایک بے اختیار روحانی طاقت بھی ہے
وائٹل فورس جب کسی میازم سے مغلوب نہ ہو تو یہ ایک بااختیار روحانی طاقت ہے ورنہ بے اختیار روحانی طاقت
انسان حقیقت میں کسی طاقت کا مالک نہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ وائٹل فورس کے سامنے بےبس ہے لیکن اس کے برعکس انسان اگر پرہیزگاری، تقوی، مُراقبے، ذکر و اذکار اور عبادتِ الہی سے اپنی روحانی طاقت بیدار کر لے تو یہ اس کاینات کی ہر روح اور ہر جسم پر اپنا اچھا روحانی تاثر چھوڑ سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment