🎯 حیض کی بے قاعدگیاں (Irregular Menstruation)، گھریلو اور ھومیوپیتھک علاج
💠 حیض کی بے قاعدگی کا مسئلہ عورتوں میں عام ھے ایسے میں ایک ماھواری سے دوسری ماھواری تک کا وقفہ 35 دن سے زیادہ ھوجاتا ھے اصولی طور پر دو ماھواری کا وقفہ 21 سے 35 دن تک کا ھونا چاھیے جب کہ یہ دوسے سات دن تک جاری رھتا ھے
💠 عام طور پر ایک عورت کو سال میں گیارہ سے تیرہ ماھواریاں ھوتی ھیں لیکن ماھواری کی بے قاعدگی کا شکارعورتوں کو سال میں چھ سے سات مرتبہ یا اس سے بھی کم ماھواری ھوتی ھے اس میں یا تو ایک ماھواری سے دوسری ماھواری کا وقفہ طویل ھو جاتا ھے یا پیریڈز کا وقت سات دن سے بھی زیادہ ھوجاتا ھے اس کے علاوہ غیر معمولی خون کا اخراج (عام اخراج سے کم یا زیادہ ) بھی ماھواری کی بے قائدگیوں میں شامل ھے
💠 اس مسئلے کی کئی وجوہات ھیں ان میں کھانے میں بے قاعدگی، وزن کا حد سے زیادہ بڑھنا یا گھٹنا، خون کی کمی، حیض کے دائمی طور پر بند ھونے کا وقت قریب آنا (Menopause)، تھائیرائڈ کی بے ترتیبی اور ھارمونز کا متوازن نہ ھونا شامل ھے اس کے علاوہ جگر کی بیماری، ٹی بی، آنتوں میں سوزش، شوگر یا حال ھی میں بچے کی ولادت یا حمل گر جانا اور دوسری صورتیں بھی ھو سکتی ھیں اسی طرح زیادہ ورزش، سگریٹ نوشی، الکوحل کا استعمال، سفر، ذہنی دباؤ اور بعض دواؤں کا استعمال اور مانع حمل گولیاں بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتی ھیں، تیز بخار اور دمہ (Asthma) بھی اس بے قاعدگی کی وجہ بن سکتا ھے ماھواری کی بے قاعدگی شروع کے چند سالوں میں حیض بند ھونے سے پہلے ھوتی ھے مزید یہ کہ ھر عورت کی اپنا ایک انفرادی نظام ھوتا ھے لہذا معمولی بے قاعدگی میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری نہیں.
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🎯 غذائی علاج :-
💠 تل (Sesame seeds) اور گڑ (jaggery)
دونوں اشیاء کو ھم وزن پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور روزانہ ایک چائے کا چمچہ نہار منہ استعمال کریں ماھواری یا حیض کے نظام کو، کمی کا شکار ھوں یا زیادتی کا، متوازن کرنے کے لئے یہ نسخہ کار آمد ھے
💠 حیض، ماھواری (menses) کے دوران استعمال نہ کریں
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🎯ھومیوپیتھک علاج :
🎯 بندش حیض یا ماھواری کا نہ آنا (Amenorrhoea)
💠 ھومیوپیتھک دوا سیپیا (sepia 200) ھارمونز کے نظام کو اندرونی طور پر درست کرکے طویل عرصے سے رکی ھوئی ماھواری کو جاری کردیتی ھے اس کیفیت کے لئے سیپیا مجرب المجرب دوا ھے،
بندش حیض (ماہواری کا بند ہو جانا )
💠 حیض کی بندش میں عام طور پر پلساٹیلا استعمال کی جاتی ہے.
💠 اگر پلساٹیلا فیل ہو جائے یعنی کام نہ کرے تو ٹیوبرکولینم سی ایم استعمال کروائیں. عموماً اسکی ایک خوراک سے ہر قسم کا رکا ہوا حیض جاری ہو جاتا ہے.
💠 اگر اسکے باوجود ماہواری میں تاخیر ہوتو ذیل میں دیا گیا نسخہ استعمال کریں. یہ نسخہ ڈاکٹر اسرارالحق السہروردی مرحوم کا آزمودہ ہے. اور ہمارا بھی کئی بار کا تجربہ شدہ ہے.
💠 پہلے دن ٹیوبر کولینم 1 ایم دیں.
دوسرے دن سے پورا مہینہ
پچوٹری 30 صبح اور پلساٹیلا 6 شام کو دیں.
💠 نیز یہی نسخہ پولی سسٹک اووریز سینڈروم کی اکثر اقسام میں بھی بہت کارآمد ہے.
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🎯 زیادتی حیض یا ماھواری کی ذیادتی ( Menorrhagia)
💠 ھومیوپیتھک دوا سبائنا (Sabina 6) اور آرنیکا (Arnica 3 or 6x )
دونوں دواؤں کو ایک گلاس پانی میں ملا کر صبح شام استعمال کرنا ھر مرتبہ حیض کی زیادتی والی کیفیت اور شدید دردوں کو ختم کردیتا ھے
💠 حیض کی زیادتی کا شکار عورتوں کو ستو (roasted powder of whole grain) استعمال کرانے سے حیض کی ذیادتی ختم ھوجاتی ھے، یہاں ستو سے مراد کوئی خاص ستو نہیں کوئی بھی ستو ھے، جو(barley)، چنا (roasted grams) یا کس بھی چیز کا ستو
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🎯 ماھواری یا حیض کے دوران درد ھونا (Dysmenorrhoea)
💠 حیض یا ماھواری کی ابتدا ھونے سے پھلے جب کمر میں دباؤ اور کھچاؤ شروع ھو، ھر مہینے اسی وقت (Arnica 200) کے تین قطرے اور میگنیشیا فاسفوریکم (Magnesium Phosphoricum 6x) کی چار چار ٹیبلیٹس صبح دوپہر رات استعمال کرنا ھر ماہ استعمال کرنے سے، دردوں والی کیفیت ختم ھوجاتی ھے
💠 آرنیکا مہینے میں صرف ایک بار اور مگنشیا فاسفوریکم ماھواری یا حیض شروع ھونے سے ایک ھفتے پہلے ماھواری شروع ھونے تک استعمال کی جاتی ھے
💠 مقررہ وقت سے دو تین دن پہلے آرنیکا کا صرف ایک بار استعمال کرنا کافی ھوتاہے.➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖۔
🎯 ھومیوپیتھی میں حیض کی خرابی کے لئے استعمال ہونے والی دیگر جملہ ادویات کا ذکر انکی مخصوص علامات کے ساتھ ذیل میں درج ہے. تا کہ دوا کے انتخاب میں آسانی رہے.
💧اگر بلوغت سے پہلے (یعنی جلدی) آ جائیں تو: فیرم مٹیلیکم (Ferrum Metallicum)۔ سلیشیا (Silicia)۔ ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum) ۔ کلکیریا کارب (Calcarea Carb) ۔ سبائنا (Sabina)۔ کاربوویج (Carbo Veg)۔
💧حیض آنے میں دیر ہوجائے: پلساٹلا (Pulsatilla) (بشرطیکہ مریضہ کا مزاج گرم ہو)۔ سائیکلامن (Cyclamen) (اگر مریضہ کا مزاج سرد ہو)۔ سلفر(Sulphur)۔ نیٹرم میور (Natrum Muriaticum)۔ کالی کارب (Kali Carb)۔
💧حیض دیر سے یعنی کچھ دن چڑھ کر آئے (یہ دوائیں حیض کے اوقات کم‘ دیر سے اور کئی دوسری بے قاعدگیوں کے لئے بہت مفید ہیں): پلساٹلا (Pulsatilla) ۔ سلفر (Sulphur) ۔ میڈورائنم (Medorrhinum)۔
💧حیض سے پہلے یا شروع ہوتے ہی تشنجی دوروں والے شدید درد پیٹ میں: کولوفائلم (Coulophyllum)۔
💧حیض کے دوران غشی، قے اور پیٹ کی خرابی۔ بہت زیادہ درد، پستان سکڑ جاتے ہیں: سرساپاریلا (Sarsaparilla)۔
💧غم اور پریشانی کی وجہ سے حیض رک جاتے ہیں۔ چکر آتے ہیں، متلی اور سردرد کی شکایت: کوکولس انڈ (Cocculus Ind)۔ اگنیشیا (Ignatia)۔
💧حیض سیاہ رنگ کے ہوں اور لوتھڑے بھی، درد: مگیشیا میور Mag
💧سیاہ رنگ کے ہوں اور لوتھڑے بھی، درد: مگیشیا میور (Magnesia Mur)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔
💧حیض دیر سے اور کم: گریفائیٹس (Graphites) ۔ سنیشو (Senecio) ۔ نیٹرم میور (Natrum Mur)۔ میگنیشیا کارب (Magnesia Carb)۔
💧حیض کی بے قاعدگیوں کے لئے مفید مدر ٹنکچر: الیٹرس (Aletris Farinosa Q)۔ ہیلونیاس (Helonias Q)۔ اسوکا (Asoka Q)۔ سنیشو (Senecio Q)۔
💧حیض قبل از وقت اور زیادہ: ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum)۔
💧حیض بہت زیادہ درد والے اور ساتھ پیشاب کی بہت حاجت: نائٹرک ایسڈ (Nitric Acid)۔
💧حیض گلے سڑے، سخت بدبودار اور رکے ہوئے: کروٹیلس (Crotalus)۔
💧حیض انتہا درجے کی ٹھنڈ کے ساتھ اور بہت زیادہ درد کے ساتھ۔ ہونٹ، ناخن، بازو، ٹانگیں ٹھنڈی اور نیلی۔ ڈوبنے کا احساس: ویراٹرم البم (Varatrum Album)۔
💧حیض کی بندش بوجہ بہت سخت ایلوپیتھک دوائیوں کے متواتر استعمال یا لیزر تھراپی سے: نکس وامیکا (Nux Vomica)۔
💧حیض بہت درد کے ساتھ، پیاس بالکل نہ ہونے کے برابر، رونے، غصہ اور سخت چڑچڑے پن کا مزاج: پلسٹلا (Pulsatilla)۔
💧حیض سے پہلے اتنا شدید درد کہ مریضہ گر کر بے ہوش ہو جائے۔ جب خون جاری ہو تو کچھ آرام آتا ہے۔ پہلے دن گہرے رنگ کے لوتھڑے اور خون کی کالی گلٹیاں خارج ہوتی ہیں۔ سردرد اور کندھوں کی ہڈیوں میں درد ہوتا ہے (Lapis Albus)۔
💧حیض بہت تھوڑے اور بہت تاخیر یا بہت جلدی سے اور بہت زیادہ۔ پیٹ میں اپھارہ: لائیکوپوڈیم (Lycopodium)۔
💧حیض قبل از وقت اور زیادہ: فیرم میٹالیکم (Ferrum Metallicum)۔
💧حیض قبل از وقت اور کم: پلاٹینا (Platina)۔ میگنیشیا کارب (Magnesia Carb)۔ کونیم (Conium) ۔کالی کارب (Kali Carb) ۔ لیکیسس (Lachesis)۔
💧حیض دن چڑھ کر اور زیادہ: کلکیریا کارب (Calcarea Carb)۔ چائنا (China)۔ بورکس (Borax)۔
💧حیض دن چڑھ کر اور کم: پلساٹلا (Pulsatilla)۔ گریفائٹس (Graphites)۔ سلفر (Sulphur)۔ سائیکلامن (Cyclamen)۔ نیٹرم میور (Natrum Mur)۔
💧حیض بے قاعدہ: سمیسی فیوگا (Cimicifuga)۔ پلاٹینا (Platina)۔ اگنیشیا (Ignatia)۔ نکس موسکاٹا (Nux Moschata)۔
💧حیض خون کی بجائے رطوبت (لیکوریا): آیوڈم (Iodum)۔ کاکولس (Cocculus Ind)۔ زنتھوکسانلم (Xanthoxylum)۔
💧حیض گوشت کے دھو کی طرح: سفلینم (Syphlinum)۔ لیکیسس (Lachesis)۔
💧حیض ایک ماہ میں دو بار: سیپیا (Sepia)۔ کلکیریا فاس (Calcarea Phos)۔ بوسٹا (Bovista)۔ میگ کارب (Magnesia Carb)۔
💧حیض کی بندش یعنی بالکل نہ آئے: سلفر (Sulphur)۔ سلیشیا (Selicia)۔ لائیکوپوڈیم (Lycopodium)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔
💧حیض متبادل یعنی ناک، منہ وغیرہ سے – : فارسفورس (Phosphorus)۔ برائیونیا (Bryonia)۔ لیکیسسس (Lachesis)۔
💧حیض کے دنوں میں پستانوں میں تناؤ، درد یا کریمپ: کونیم (Conium)۔ کلکیریا کارب (Calcarea Carb)۔ لیک کنینم (Lac Caninum)۔
💧حیض کے دوران میں ہیضہ کی سی علامت: امونیم کارب (Amonium Carb)
۔
💧حیض بدبودار اور متعفن: سفلینم (Syphlinum)۔
💧حیض کھٹی بو والے: سلفر (Sulphur)۔
💧حیض میں جتنا زیادہ خون، اتنا ہی زیادہ درد: ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔ سمی سی فیو گا (Cimicifuga)۔
💧حیض میں درد بہت ہی زیادہ اور ناقابلِ برداشت: کیموملا (Chemomilla)۔ پلسٹیلا (Pulsatilla)۔
Comments
Post a Comment