☪️گھبرائیے نہیں ہومیوپیتھی سے مدد لی جیے ☪️
👈سوائن فلو ہے کیا؟
سوائن فلو کی موجودہ وباء خنزیروں میں موجود ایک وائرسinfluenza A virus subtype H1N1کی وجہ سے دنیا کی تباہی کا دوبارہ پیغام لے کر آئی ہے۔ یہ سب ٹائپ فلو،جانورں اور انسانی فلو وائرس کے مختلف اجزا سے مرکب ہے۔ اس کی ابتدا کیسے ہوئی، اس کا اب تک پتہ نہیں چلایا جا سکا لیکن سب سے پہلے کب ہوئی یہ معلومات جین برونڈی کی کتاب فلو فائٹر کے مطالعہ سے معلوم ہوئیں جس کے مطابق سوائن وائرس کا سب سے پہلے انکشاف 1918 میں ہوا جسے اس وقت سپینش فلو کا نام دیا گیا اس فلو سے امریکہ میں پچاس ہزار سے زائد جبکہ دنیا بھر میں بیس ملین ہلاکتیں ہوئیں یہ 1957تک ہسپانوی آبادی میں موجود رہا۔اس کے علاوہ 1930میں اس کا انکشاف سانس کی خطرناک بیماری میں مبتلا سوروں میں ہوا۔
سوائن فلو 'زکام سے مشابہہ متعددی مرض ہے مگر اس کا طریقہ کار مخفی ہے۔ ابھی تک یہی خیال کیا جا رہا ہے کہ کھانسنے ، چھینکنے اور متاثرہ شخص کو چھونے سے یہ مرض ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔خصوصا انسانی تنفس سے دوسرے انسان کو متاثر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت WHOکے مطابق میکسیکو میں ہلاکتوں کا سبب بننے والا وائرس A/H1N1وائرس ہے۔ یہ وائرس انسان سے انسان کو منتقل ہوتا ہے اور انسانوں، سوروں اور پرندوں کے فلو وائرس کے اجتماع سے سامنے آتا ہے۔
👈علامات
طبی ماہرین کے مطابق سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی اہم علامات میں
✅اچانک 104درجے کا بخار،
✅ سردی لگنا،
✅شدید زکام، ہوا کی نالیوں کا نزلہ،
✅ گلے اور تالو کا سوج جانا،
✅ گلے میں درد جیسے گلا پک جائے،
✅گلے میں خراش، منہ اور ناک سے پانی یا بلغم،
✅معدہ خراب متلی یا قے،
✅سر درد، پیٹ میں ہلکا درد مروڑ اور بھاری پن،
✅ کھانسی ،جوڑوں کا درد تھکاوٹ،
✅ بھوک کا ختم ہو جانا ہیں۔
اگر بروقت علاج نہ ہوسکے اور مدافعتی نظام ناکارہ ہوجائے تو مریض نمونیا کا شکار ہو کر دم توڑ جاتا ہے۔چونکہ سوائن فلو کی بیماری واضح علامات ظاہر نہیں کرتی اور عام معمولی فلو کے مریض کی طرح کی ہی علامات سامنے آتی ہیں جس کی وجہ سے اس بیماری میں مبتلا انسانوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
👈ہومیوپیتھک میں اسکا علاج
✅اوسلوکیسینم:یہ ہومیوپیتھک میں ایک نئی دوائی متعارف ہوئی ہے جو یونائٹیڈسٹیٹ اور یورپ میں ایک زبردست انٹی وائرل دوائی کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سوائن فلو سے متاثرہ مریض کی علامات کے مطابق ‘ہومیوپیتھک ادویات جن میں
✅ ایکو نائٹ٬ بیلاڈونا٬
✅ایپس٬
✅آرسنکالبم٬
✅برائی اونیا٬
✅یوپٹریم پرف٬
✅جلسیم ،
✅مرک سال، اپیکاک،
✅نٹرم میور
✅جسٹیشیا،
لیکن میرے تجربہ میں
✅زنجیر کا بہت اچھا رزلٹ ہے ہیں لیکن ہر ہومیوپیتھ مریض کی علامات کے بالمثل دوا تجویز کرے تو کامل شفا ہوگی اور اصل ہومیوپیتھی اسی کو ہی کہتے ہیں
👈نوٹ مریض خود سے کوئی ہومیوپیتھک ریمڈی استعمال نہ کرے بلکہ کسی ہومیوپیتھ سے مشورہ کے بعد استعمال کرے
Comments
Post a Comment