Polycystic Ovaries Syndrome (PCOS)
بیضہ دانی میں کئی سسٹوں پر مشتعمل بیماری کا اجتماع کو Polycystic Ovaries Syndrome (PCOS) کہتے ہیں
پی سی او ایس کیا ہے؟
پی سی او ایس کا مطلب ھارمون کی خرابی ھے۔ یہ دماغ اور بیضہ دانی میں ھارمون کے توازن کو کم کرتا ھے۔ اس عدم توازن کی وجہ نامعلوم ھے
عام طور پر اووری مادہ ھارمون بناتی ہے جسے ایسٹروجن اور پروجیسٹیرون کہتے ھیں
اوریز اینڈوجیینز بھی بناتی ھیں جو کہ مردانہ ھارمون ھوتے ھیں۔ پی سی او ایس میں اوریز بہت زیادہ مردانہ ھارمون پیدا کرتی ھیں۔ جس سے ھارمون کا توازن خراب ھو جاتا ھے جو کہ جسم پر اثر انداز ھوتے ھیں۔ اسکے اثرات ھلکے یا پھر بہت تیز بھی ھو سکتے ھیں
پی سی او ایس کا اثر ھر دس میں سے ایک خاتون کو ھوتا ھے۔ لیکن اگر آپ اپنے جسم کا خیال رکھیں اور ڈاکٹر کی ہدائیات کے مطابق علاج کریں تو یہ بیماری قابو میں آسکتی ہے۔ باقی لوگوں کو اسکا علم بھی نہیں ھو گا
پی سی او ایس کا مطلب اوریز میں بہت زیادہ سسٹس کا پیدا ھونا ھے۔
پولی سسٹک اووریز سنڈروم (PCOS)
بیضہ دانی ، رطوبت سے بھرے باریک تھیلے بناتا ہے جو اووا یا انڈے رکھتا ہے۔ یہ انڈے فالیکلز یا سسٹس کہلاتے ہیں۔ ایسی عورتیں جو پی سی او ایس سے ہوتی ہیں تو ان میں فولیکلز اچھی طرح انڈے نہیں چھوڑتے اور وہ کئی چھوٹے سسٹس میں بڑھتے ہیں۔اوریز سیال مادے سے بھرے ھوئے تھیلے پیدا کرتی ھیں جن میں انڈے ھوتے ھیں ان تھیلوں کو فولیکلز یا سسٹس کہتے ھیں۔ ھر مہینے جب عورتوں کا سائکل ھوتا ھے، پکے ھوئے فولیکل پھٹ جا تے ھیں اور انڈے باھر نکل جاتے ھیں۔ اس عمل کو اوولویشن کہتے ھیں
جن خواتین کو پی سی او ایس ھوتا ھے ان کا دماغ ھارمون کا پیغام اووری کو نیں بھیجتا کہ تیار انڈے نکال دے۔ اس لئے اوولیوشن کبھی ھوتی ھے اور کبھی نیں ھوتی۔ فولیکلز پھٹنے کی بجائے بڑے ھو جاتے ھیں اور اووریز میں سسٹس کی شکل اختیار کر لیتے ھیں
پی سی ایس او کی علامات اس وقت شروع ھوتی ھیں جب لڑکیوں کو پہلی بار پیرییڈ شروع ھوتے ھیں جسکی وجہ اینڈروجینز کی زیادتی ھوتی ھے لیکن جن خواتین کو پی سی او ایس ھوتا ھے انیں پیریڈ کم یا بلکل نیں ھوتے
پی سی ایس او کی ممکنہ علامات یہ ھو سکتی ھیں :-
چھرے اور جسم پر غیر ضروری بال
چھرے پر کیل اور مہاسے
ایسی اووریز جن میں سسٹس زیادہ ھو جاتی ھیں ان میں
خون میں چربی کا بڑھنا انسولین یا شوگر کا بڑھنا
خون میں اینڈروجینز کا بڑھنا
لیکن تمام خواتین کو یہ شکایات نیں ھوتیں
پی سی او ایس کی تشخیص مریض کی ھسٹری، امتخان اور خون کے ٹیسٹ سے ھوتی ھے
پی سی ایس او کے لئے کوئی ایک ٹیسٹ نہیں ھوتا۔ اس کو جانچنے کے لئے ڈاکٹر کچھ سوالات کرتے ھیں جو کہ مندرجہ ذیل ھیں :
پیریڈ سے متعلق
بالوں اور جلد کے مسئلوں کے متعلق
ماضی میں آپکی صحت کے متعلق سوالات.
ڈاکٹر آپکا وزن ، قد اور خون کا دباو ماپیں گے۔ وہ خون کا نمونہ بھی لیں گے۔ آپکے خون میں انسولین، ھارمون اور گلوکوز ٹیسٹ کیا جائے گا
ھو سکتا ھے ڈاکٹر اوری کا الٹرا ساونڈ سکین بھی کرے جس سے سسٹ کا پتہ چلے گا
پی سی او ایس کو قابو کیا جا سکتا ھے اور جسم پر اسکے اثرات کو کنٹرول بھی کر سکتے ھیں
ظاھری حالت
بہت سی جوان عورتیں کو جنہیں پی سی او ایس ھوتا ہے،یہ فکر ھوتا ھے کہ وہ کیسی نظر آتی ھیں۔ یہ سمجھ میں آنے والی بات ھے۔ پی سی او ایس کے علاج سے آپکی ظاھری حالت اچھی ھو جاتی ھے اور آپ اپنے آپ کو اچھا محسوس کرتی ھیں
مستقبل میں صحت
اگر پی سی او ایس کا علاج نہ کیا جائے تو صحت کے بہت سے مسائل پیدا ھو جاتے ہیں۔ یہ صحت کے مسائل مندرجہ ذیل ہیں
دل کی بیماری شوگر موٹا بچہ دانی کا کینسر حاملہ ھونے میں رکاوٹ
پی سی او ایس کا علاج
پی سی او ایس کا علاج اسکی علامات پر منحصر ھے کیونکہ پی سی او ایس سے وزن
بڑھتاھے اور آپکو بہت اچھی خوراک کھانے اور ورزش کرنے کی ضرورت ھوتی ھے
ھار مون کے ساتھ علاج
پی سی او ایس ھارمون کے غیر متوازن ھونے کی وجہ سے ھوتی ھے، اس کا علاج یھی ھے کہ ھارمون کو متوازن کیا جائے جس کے دو طریقے ھیں
مادہ ھارمون کی سطح کو بڑھایا جائے نر ھارمون کی بڑھتی ھوئی سطح کو کم کیا جائے
لیکن ھومیوپیتھک طریقہ علاج میں علامات کے بالمثل ریمڈی ہی حقیقی شفا کی کنجی ہوتی ہے
مگر اس کے باوجود بھی میں چند ھومیوپیتھک ریمڈیز لکھ رہا ہوں جس میں اس طرح کی علامات موجود ہیں
1 FOLLICULINUM
2 THYRIDINUM
3 SURPRA RENAL
4 THYMUS VALG
5 PANCREATINUM
6 AGNUS CASTUS
7 SEPIA
8 OVERINUM
9 HYPOPHYSINE
10 PULSATILLA
11 CALCAREA CARB
12 NATRUM MUR
13 SENECIO
14 LYCOPODIUM
15 BELLADONNA
16 APIS MELLIFICA
17 LACHESIS
18 ARUM MUR NT
✍️ تحریر ڈاکٹر عارف محمود چغتائی
ڈاکٹرز کلینک روف شاپنگ سینٹر غربی صادق بازار رحیم یار خان
0333 3922226
Comments
Post a Comment