( REISHI_Ganoderma lucidum)
گانوڈرما لوسیڈم:
ریشی:
500 سال سے مستعمل یہ دوا اپنے اندر 200 سے زائد ادویاتی اجزاء رکھتی ہے_ہر قسم کے زہریلے اثرات سے پاک کسی بھی علاج کیساتھ بطور دوا استعمال کی جا سکتی ہے_لا تعداد خصوصیات کی حامل اس دوا کے چند نمایاں خواص یہ ہیں:
اینٹی آکسیڈنٹ(Anti oxidant):
ریشی بمقابلہ جن سنگ (Ginseng)کے سات گنا زیادہ طاقتور خواص کی حامل دوا ہے اس میں ایسے Anti oxidants شامل ہیں جو بڑھاپے کے عمل کو روک سکتے ہیں اور جسم کو نقصان دینے والے فری ریڈیکلز Free radicals کو ختم کر دیتے ہیں_ایل ڈی ایل کولیسٹرول تکسید کے عمل سے خون کی رگوں میں جم کر دل کے دورے اور فالج کا سبب بنتا ہے_ریشی کا باقاعدہ استعمال اس عمل کو روک کر نہ صرف امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کو کم کر دیتا ہے_
نظام مدافعت:
ہمارا نظام مدافعت ہی اصل میں بیماریوں کے خلاف ہمارا اصل دفاع ہے_ریشی میں موجود گینوڈرگ ایسڈ انٹر لیوکن 1 اینڈ 2 اور انٹرفیرون ہمارے جسم کو کینسر ایڈز، سورائیسس اور ہیپاٹائٹس B کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے_
کینسر میں استعمال:
جاپان میں 1977 سے کی جانے والی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ریشی میں موجود پولی سیکرائیڈز دافع کینسر خصوصیات کے حامل ہیں اسے کیمو تھراپی کے مضر اثرات کے خلاف بھی موثر پایا گیا ہے_یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ اس نے کینسر کو نہ صرف پھیلنے سے روکا بلکہ بعض لاعلاج صورتوں میں کینسر کے علاج میں مددگار دواؤں میں شامل کر لیا گیا_
دافع ورم:
جسم میں cox_2 نامی مادے کی پیدائش روکنے کی صلاحیت کی وجہ سے اسے ان تمام امراض میں جہاں ورم ہوتا ہے اور ورم تحلیل کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے_اس لیے اسے الزائمر دماغ کو تباہ کرنے والی بیماریوں، گھنٹیا اور جوڑوں کے امراض میں کامیابی سے استعمال کیا جا رہا ہے_
خون کی رگوں پر اثر:
Aadenosine مادے کیساتھ مل کر ریشی دوران خون کو بڑھاتی اور رگوں کو کھولتی ہے_چنانچہ اسے امراض قلب سے محفوظ رکھنے کے علاوہ بڑھاپے کے ایسے عوارض میں جو عضلات کو خون کی فراہمی میں کمی سے ہوتے ہیں، موئثر پایا گیا ہے_یہ فالج کے اثرات کو زائل کرنے، ذیابطیس کے نتیجے میں ہونے والے زخموں کو مندمل کرنے حتیٰ کہ اس پر انحصار کرنے اور ذیابطیس کے مریضوں میں انسولین کی مقدار کم کرنے حتیٰ کہ اس پر انحصار کو ختم کرنے میں شہرت رکھتی ہے_
الرجی اور سمیاتی مادوں کا اخراج:
ریشی میں موجود Lanostan نامی مادہ زبردست دافع الرجی ہے_چنانچہ یہ سائنوسائٹس کھانسی، دمہ اور پھیپھڑوں کے مختلف امراض میں مشتمل دواؤں میں امتیازی حیثیت رکھتی ہے_پورے جسم خصوصاً جگر گردوں دماغ وغیرہ سے فاسد مادوں کا نا صرف اخراج کرتی ہے بلکہ ان کے افعال کو اعتدال پر لا کر بطور ٹانک بڑی قوت فراہم کرتی ہے_
مقدار خوراک:
10_15 قطرے تھوڑے پانی میں روزانہ 3 مرتبہ
عزیر سدوزئی ✍️
Comments
Post a Comment