کیس نمبر 31
نام مریض... لڑکی
مسئلہ... آنکھ میں چھیت (لکڑ کا باریک تنکا) گھسنا
یہ ایک ماہ پہلے کا کیس ہے میں اپنے آبائی گاؤں آیا ہوا تھا اپنے صحن میں نیم کے درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا میری زوجہ محترمہ میرے ساتھ تھیں اسی اثنا میں میری عزیزہ دوڑتی ہوئی آئیں اور پریشانی کے عالم میں مجھ سے مخاطب ہوئیں "بھائی عارف! میں لکڑیاں اٹھا رہی تھیں تب میری دائیں آنکھ میں چھیت (لکڑی کا باریک تنکا) چبھ گیا ہے اب میری آنکھ میں درد ہے کیا میری آنکھ تو ضائع نہیں ہوجائے گی؟ اور مجھے شہر میں آنکھ والے ڈاکٹر کے پاس نہ جانا پڑے کیونکہ مجھے آپریشن سے ڈر لگتا ہے" بچاری رو رہی تھی اور مجھے بتا رہی تھی ۔
میں نے اس کی بپتا سن کر سلیشا SILICEA D6 لکھ کر دیا اور اس میں سے 4، 4 گولیاں دن میں تین بار لینے ہدایت کی اور اسے ایمرجینسی کی صورت کے علاوہ ہفتہ بعد رپورٹ کرنے کو کہا ۔
چوتھے دن اس کا فون آیا میرا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ درد تو پہلی دو خوراکیں لیتے ہی ختم ہو گیا تھا اور تیسرے دن وہ چھیت (لکڑی کا باریک تنکا) نکل گیا تھا اب سکون ہے لیکن یہ بتائیں کہ دوائی ابھی جاری رکھوں کہ چھوڑ دوں؟
میں نے اسے کہا کہ اللہ پاک شکر ادا کرو، ہومیوپیتھی کو دعا دو اور دوا چھوڑ دو۔
Comments
Post a Comment