Skip to main content

Posts

Polycystic Ovaries Syndrome (PCOS)

 Polycystic Ovaries Syndrome (PCOS)  بیضہ دانی میں کئی سسٹوں پر مشتعمل بیماری کا اجتماع کو Polycystic Ovaries Syndrome (PCOS) کہتے ہیں  پی سی او ایس کیا ہے؟ پی سی او ایس کا مطلب ھارمون کی خرابی ھے۔ یہ دماغ اور بیضہ دانی میں ھارمون کے توازن کو کم کرتا ھے۔ اس عدم توازن کی وجہ نامعلوم ھے عام طور پر اووری مادہ ھارمون بناتی ہے جسے ایسٹروجن اور پروجیسٹیرون کہتے ھیں اوریز اینڈوجیینز بھی بناتی ھیں جو کہ مردانہ ھارمون ھوتے ھیں۔ پی سی او ایس میں اوریز بہت زیادہ مردانہ ھارمون پیدا کرتی ھیں۔ جس سے ھارمون کا توازن خراب ھو جاتا ھے جو کہ جسم پر اثر انداز ھوتے ھیں۔ اسکے اثرات ھلکے یا پھر بہت تیز بھی ھو سکتے ھیں پی سی او ایس کا اثر ھر دس میں سے ایک خاتون کو ھوتا ھے۔ لیکن اگر آپ اپنے جسم کا خیال رکھیں اور ڈاکٹر کی ہدائیات کے مطابق علاج کریں تو یہ بیماری قابو میں آسکتی ہے۔ باقی لوگوں کو اسکا علم بھی نہیں ھو گا پی سی او ایس کا مطلب اوریز میں بہت زیادہ سسٹس کا پیدا ھونا ھے۔ پولی سسٹک اووریز سنڈروم (PCOS) بیضہ دانی ، رطوبت سے بھرے باریک تھیلے بناتا ہے جو اووا یا انڈے رکھتا ہے۔ یہ انڈے فالیکلز ...

ہومیوپیتھی اور تھوک کا کالا نشان

 ہومیوپیتھی اور تھوک کا کالا نشان  کیس نمبر 32 نام مریض شہباز  کیس نمبر 33 نام مریض اظہر مسئلہ... تھوکنے کے بعد تھوک والی جگہ کالی ہوجاتی تھی ۔ یہ دونوں مریض وقفہ وقفہ سے سردیوں میں میرے پاس آئے تھے دونوں مریضوں میں مسئلہ ایک ہی طرح کا تھا اگرچہ کہ دونوں کو دوائی الگ الگ طرح کی دی تھیں اور دونوں الحمدللہ ٹھیک ہوئے تھے تو اس لیے دونوں کی روداد ایک جگہ پر لکھ رہا ہوں اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ اس طرح کے کیس میری پریکٹس میں پہلی دفعہ آئے تھے میرے لیے چیلنجنگ کیس تھے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہومیوپیتھی پر مجھے مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ یہ کبھی مایوس نہیں کرتی اور معجزے دکھاتی ہے اس لیے اس کیس میں میرا فوکس زیادہ تھا ۔ اب آتا ہوں کیس کی طرف پہلا شہباز نامی شخص والے کیس کو ریپرٹرائز کیا تو اس کی ریمڈی ارنڈو( arundo) نکلی اسے arundo 1M کی تین خوراکیں دیں روزانہ ایک خوراک نہار منہ لینے کو کہا اور ساتھ پلاسبو ہفتہ بھر کے لیے دی گئی ہفتہ بعد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، ہفتہ بعد مریض نے رپورٹ کی کہ وہ بلکل ٹھیک ہے ۔ - دوسرا کیس اظہر والا یہاں میں یہ بتاتا چلوں کہ ہومیوپیتھی کو علام...

آنکھ میں چھیت (لکڑ کا باریک تنکا) گھسنا

  کیس نمبر 31 نام مریض... لڑکی مسئلہ... آنکھ میں چھیت (لکڑ کا باریک تنکا) گھسنا یہ ایک ماہ پہلے کا کیس ہے میں اپنے آبائی گاؤں آیا ہوا تھا اپنے صحن میں نیم کے درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا میری زوجہ محترمہ میرے ساتھ تھیں اسی اثنا میں میری عزیزہ دوڑتی ہوئی آئیں اور پریشانی کے عالم میں مجھ سے مخاطب ہوئیں "بھائی عارف! میں لکڑیاں اٹھا رہی تھیں تب میری دائیں آنکھ میں چھیت (لکڑی کا باریک تنکا) چبھ گیا ہے اب میری آنکھ میں درد ہے کیا میری آنکھ تو ضائع نہیں ہوجائے گی؟ اور مجھے شہر میں آنکھ والے ڈاکٹر کے پاس نہ جانا پڑے کیونکہ مجھے آپریشن سے ڈر لگتا ہے" بچاری رو رہی تھی اور مجھے بتا رہی تھی ۔ میں نے اس کی بپتا سن کر سلیشا SILICEA D6 لکھ کر دیا اور اس میں سے 4، 4 گولیاں دن میں تین بار لینے ہدایت کی اور اسے ایمرجینسی کی صورت کے علاوہ ہفتہ بعد رپورٹ کرنے کو کہا ۔ چوتھے دن اس کا فون آیا میرا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ درد تو پہلی دو خوراکیں لیتے ہی ختم ہو گیا تھا اور تیسرے دن وہ چھیت (لکڑی کا باریک تنکا) نکل گیا تھا اب سکون ہے لیکن یہ بتائیں کہ دوائی ابھی جاری رکھوں کہ چھوڑ دوں؟ میں نے...

ہومیوپیتھی اور بوڑھوں میں پیشاب کا بار بار آنا

 ہومیوپیتھی اور بوڑھوں میں پیشاب کا بار بار آنا کیس نمبر 41 نام مریض... بیشر عمر... 80 پلس یہ رمضان المبارک کی بات ہے کہ میرے پاس سکول تیچر صاحب جو کہ حافظ قرآن اور عالم بھی وہ اپنی، پوری فیملی کی حتکہ اپنے دوست احباب کی بھی دوائی مجھ سے لیتا ہے میرے پاس اپنے بچوں کی دوائی لینے آیا ہوا تھا تو دران گپ شپ مجھے کہا کہ میرا ایک مقتدی ہے جس کا نام بشیر ہے اور 80 پلس ہے اسے پیشاب کا عارضہ ہے کہ ہر 20 منت بعد اسے واش روم جانا پڑتا ہے اس کی کوئی دوائی دے دیں میں آنے اسے CAUSTICUM 30 کی 2 ڈرام گولیاں بنا کر دے دیں دن میں تین بار لینے کا کہا چند دن پہلے وہ ماسٹر صاحب میرے پاس دوائی لینے آئے تھے تو انہوں نے اس مریض بیشر کا پیغام دیا کہ وہ شکریہ ادا کر رہا تھا اور دعائیں دے رہا تھا اور بتا رہا تھا کہ اب وہ بلکل ٹھیک ہے ۔ میرا بارہا کا آزمودہ ہے کہ CAUSTICUM  بوڑھوں میں پیشاب کے بار بار آنے میں کبھی خطا نہیں جاتی 

ہومیوپیتھی میں میازم کی اہمیت اور ایک UTI کیس6

  ✔️ہومیوپیتھی میں میازم کی اہمیت✔️ یہ کہانی ہے ایک سائکوٹیک فیملی کی ویسے تو میازم کو دیکھ کر اس کے نوسوڈ کی ایک دو خوراکیں دے کر اللہ کے فضل سے کئی ہا مریض میں نے بھی ٹھیک کیے ہیں اور آپ نے بھی یقیناً کیے ہوں گے یہ کہانی ایک فیملی کی جن میں ایک خاتون اس کا شوہر اور ایک اس کی 7 سال کی بیٹی ہے کہانی کچھ اس طرح ہے کہ ایک خاتون جو کہ میری سابقہ مریضہ تھی کا مجھے فون آیا کہ ڈاکٹر صاحب مجھے UTI پرابلم اور ساتھ سیلان رحم ہے اس کے ساتھ خارش اور جلن ہوتی ہے اور اب ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے کہ ایک لیڈی ڈاکٹر کے زیر اعلاج ہوں اور وہ ایک ماہ سے مجھے مسلسل ہائی انٹی بائیوٹک ادویات کھلا رہی ہیں مگر ایک ڈھیلے کا بھی افاقہ نہیں ہوا جبکہ آپ سے دوائی لیتی تھی تو کچھ عرصہ مجھے سکون ہو جاتا لیکن کچھ عرصہ بعد پھر مسئلہ ہوجاتا تھا میں نے اس سے پوچھا کیوں آپ کو یہ مسئلہ بار بار ہوتا ہے اور اب ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا تو اس نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب مسئلہ یہ ہے کہ کہ میرا خاوند جب مجھ سے ملتا ہے تو اس کے بعد مجھے عضو مخصوصہ میں جلن اور خارش شروع ہو جاتی ہے اور ساتھ اس نے بتایا کہ میرا شوہر ہر وقت ...

شوگر اور برائی اونیا BRYONIA

  ▪️شوگر اور برائی اونیا BRYONIA 1M یہ پوسٹ صرف ڈاکٹرز اور ہومیوپیتھی کے طلبہ کے لیے ہے ۔ شوگر کے مریضوں میں اکثر مریضوں میں منہ خشک پیاس زیادہ ذائقہ اکثر میں کڑوا تھکاوٹ تھوڑا کام کر لیں تو علامات میں اضافہ قبض پائی جاتی ہیں میرا معمول ہے کہ جب اس طرح کی علامات والا مریض آتا ہے تو اسے برائی اونیا BRYONIA 1M کی ایک خوراک ڈریکٹ زبان پر ڈالتا ہوں تو مریض تھوڑی دیر میں یہ علامات درست ہو جاتی ہیں مگر شوگر کو چیک نہیں کرتا تھا کہ اس میں کوئی افاقہ ہوتا ہے کہ نہیں لیکن اب میں دوائی دینے سے پہلے بھی شوگر چیک کرتا ہوں اور علامات بالا پر برائی اونیا BRYONIA 1M دے کر آدھا گھنٹہ بعد بھی شوگر چیک کرتا ہوں تو 100 پوائنٹس شوگر ڈاون ہو جاتی ہے اب تک میں پانچ مریضوں پر آزما چکا ہوں الحمدللہ 80 سے 120 پوائنٹس شوگر نیچے ا جاتی ہے ڈاکٹرز حضرات سے درخواست ہے کہ وہ بھی اس کو آزما کر دیکھیں اور مجھے فیڈبیک دیں نوٹ یہ پوسٹ صرف ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے لیے ہے سلف مڈیکیشن والے اس سے دور رہیں ازقلم ڈاکٹر عارف محمود چغتائی  

کیس ٹیکنگ یا تجزیہ کیس6

  👈کیس ٹیکنگ یا تجزیہِ کیس 📄 ☪️محترم ہومیوپھیتس 🌿 عموماً تمامی ہومیوپھیتس بالخصوص نئے ہومیوپھیتس اسکو دشوار کام سمجھتے ہیں تو آج اس موزوں پر بحث کرتے ہیں کہ کس طرح اس کو آسان بنایا جا سکتا ہے اس پر بحث سے پہلے یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ ہومیوپتیھس میں درج ذیل خصوصیات کا ہونا ضروری ہے 1 👈اپنے پیشے سے مخلص ہو 2 👈ذہین ہو 3👈 بات کی روح کو سمجھ کر حاصل الحصول تک پہنچ کر کیس کا تجزیہ کرے 4👈 پہلے سے مریض اور ریمڈی کے متعلق ذہین بنا کر نہ بیٹھے 5 👈مریض سے دوستانہ ماحول میں بات کرے 6👈 تحمل اور برداشت سے کام لے 7👈 پوری طرح کیس کے تجزیے کے بعد ریمڈی تجویز کرے 8 👈ہومیوپیتھی کی فلاسفی کو اچھی طرح سمجھتا ہو اور اس کی روح کے مطابق علاج کرے 9👈 ہانیمن کے دیے ہوئے اصولوں(ارگنین) کے مطابق علاج کرے اور اس سے انحراف نہ کرے 10👈 ہیرنگ کے لا آف کیور کو پیمانہ بنائے ❓لا آف کیور ✅اوپر 🔝 سے نیچے 🔽 ✅اندر ➡ سے باہر 👈 ✅اہم سے غیر اہم ✅سب سے پہلے والی علامت سب سے آخر میں 11👈 ریلشین شپ آف ریمڈیز کا علم ہونا چاہیے 12👈 ریمڈی کی پاور آف سٹرینتھ، مریض کی قوت حیات اور اس کے ماحول کو ...

میازم اور ہومیوپیتھی

  ہومیوپیتھک میازم ہومیوپیتھی میں میازم سب سے زیادہ مشکل متنازعہ اور نا سمجھ آنے والا سبجکٹ ہے ۔ ہر شخص میازم کو اپنے انداز سے بیان کر رها هے اور دلیلیں بهى دى جاتى ہیں مگر سوائے الجھاؤ کے کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ آج آپکوآسان طريقے سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کتنا کامیاب ہو پایا ہوں فیدبیک ضرور دیں۔ میازم دریافت کی وجہ! سر ڈاکٹر  ہانیمن کے مشاہدے میں یہ بات آئى کہ کچھ پیچیده نوعیت کی بیماریوں کے علاج میں بالمثل دوا دینے کے باوجود مریض ٹھیک نہیں ہوتا یا بہتر هونے کے باوجود مرض بار بار عود کر آتا ہے یا بعض پچیدہ مریضوں میں دوائی دینے کے شروع میں تو افاقہ ہوا لیکن آگے جا کر دوائی نے کام کرنا بند کر دیا یعنی علامات کا مکمل قلع قمہ نہیں ہوا یا کامل شفایابی نہیں ہوئی۔ سر ڈاکٹر ہانیمن کے مکمل شفایابی کی راہ میں ہائل رکاوٹ کو تلاش کرنے میں پندره سال لگے ۔ آخرکار اس نتیجے پر پہنچے کہ کچھ پیچیده نوعیت کی بیماریوں کے ٹھیک نہ ہونے کی وجہ مریض میں موجود کوئی رکاوٹیں ہیں ان رکاوٹوں یا ہرڈل کو سر ڈاکٹر ہانیمن نے میازم کا نام دیا ۔ اس طرح کے مندرجہ بالا مسائل سے ہر پریکٹشینر گزرتا جب تک کہ...

گیلسریزا گلابرا (ملٹھی) glycyrrhiza glabra Q

 🌱گیلسریزا گلابرا (ملٹھی) glycyrrhiza  glabra Q🌱 glycyrrhiza  glabra Q جسے زبان زد عام میں ملٹھی  چغتائی باغ میں ملٹھی کا پودا  عربی میں اصل السوس Liquorice Root انگلش میں  ملٹھی چغتائی باغ  Glycyrrhiza glabra لاطینی میں  فارسی میں بیخ مہک گجراتی میں جیٹھی مدھو بنگالی میں یش ٹی مدھو سندھی میں مٹھی کاٹھی پشتو میں خوگہ ولے بھی کہتے ہیں  🌱ملٹھی کے طبی خواص و افعال 🌱  ملٹھی کی جڑ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دوا استعمال کیا جاتا تھا اور کہاجاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے اور اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔  ارسطو بھی ملٹھی کی جڑ کو پیاس کم کرنے اور شوگر میں مفید بیان کرتا ہے۔ قدیم چینی علم الادویہ میں بھی ملٹھی کو پیاس،کھانسی،بخار، درد ضیق النفس(سانس کی تنگی) میں استعمال کیا جاتا تھا اور اس کا مسلسل استعمال عمر میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا تھا۔ملٹھی پر بہت سی سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں جس سے اس میں موجود در...

asparagus off Q( ستاور )

  asparagus off Q( ستاور ) ہومیوپیتھس سے کہوں گا کہ جتنے مدرٹنکچرز وہ خود اپنے ہاتھوں سے بنا سکتے ہیں، بنایا کریں_ ایک تو خود تیارکردہ مدرٹنکچرز کمپنیوں کے بنے مدرٹنکچرز سے ہزارہا درجہ اچھا کام کرتے ہیں اور رزلٹ دیتے ہیں _دوسرا یہ کئی ایک کمپنیوں کے مدرٹنکچرز پر جو نام ہوتا ہے سرے سے وہ چیز ہی نہیں ہوتی اس کی جگہ کوئی اور چیز ہوتی ہے_ ایسا کیوں ہوتا ہے..؟ اس کی وجہ جو میں سمجھ سکا ہوں وہ یہ کہ کمپنیوں نے جو ڈرگز کلکٹر رکھے ہوتے ہیں انہیں خود جڑی بوٹیوں کی پہچان نہیں ہوتی وہ آگے پنسار یا جن سے منگواتے ہیں ان پر بھروسہ کرتے ہیں وہ جس جڑی بوٹی کا جو نام بتا کر بھیچ دیں یہ اسے بنا دیتےہیں  چاہے وہ مطلوبہ جڑی بوٹی ہو یا نہ_ فرض کریں کمپنی کے ڈرگ کلکٹر نے سپلائر یا پنسار کو اسپریگس (ستاور) کا آرڈر دیا آگے سے سپلائر نے ستاور کی جگہ موصلی سفید بھیج دی تو انہوں نے اس سے بنا کر اسپریگس کے نام سے سیل کرنا ہے، حالانکہ اس اسپریگس نام کے اندر موصلی سفید کا مدرٹنکچر ہے اب وہ اسپریگس (ستاور) کی طرح کام تو نہیں کرے گا_ دوسرا آپنے اکثر یہ بھی ملاحظہ کیا ہوگا کہ ایک ہی کمپنی کا ایک ہی نام کا ...