🌱گیلسریزا گلابرا (ملٹھی) glycyrrhiza
glabra Q🌱
glycyrrhiza
glabra Q
جسے زبان زد عام میں ملٹھی
چغتائی باغ میں ملٹھی کا پودا |
عربی میں اصل السوس
Liquorice Root انگلش میں
ملٹھی چغتائی باغ |
Glycyrrhiza glabra لاطینی میں
فارسی میں بیخ مہک
گجراتی میں جیٹھی مدھو بنگالی میں یش ٹی مدھو سندھی میں مٹھی کاٹھی پشتو میں خوگہ ولے بھی کہتے ہیں
🌱ملٹھی کے طبی خواص و افعال🌱
ملٹھی کی جڑ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دوا استعمال کیا جاتا تھا اور کہاجاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے اور اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔
ارسطو بھی ملٹھی کی جڑ کو پیاس کم کرنے اور شوگر میں مفید بیان کرتا ہے۔ قدیم چینی علم الادویہ میں بھی ملٹھی کو پیاس،کھانسی،بخار، درد ضیق النفس(سانس کی تنگی) میں استعمال کیا جاتا تھا اور اس کا مسلسل استعمال عمر میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا تھا۔ملٹھی پر بہت سی سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں جس سے اس میں موجود درج ذیل کیمیاوی اجزاء دریافت کیے گئے۔ ان میں ایک زرد رنگ کا قلمی سفوف، ایک لیس دار مادہ،
شکرانگوری
نشاستہ
فاسفورک
سلفر
اور ملک ایسڈ
،وٹامن
،کیلشیم
اور میگنیشیم کے نمک اور گلاسیرایزین شامل ہیں۔
گلاسیرایزین شکر سے50سے200گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔ملٹھی اپنی گرم خاصیت کی بنا پر سوداوی امراض مثلاً بواسیر،تپ کہنہ(پرانا بخار) اور دمہ خشک میں استعمال کی جاتی ہے اور یہ اپنی محلل غشاء مخاطی خاصیت کی بدولت دقت بول،تقطیرالبول،سوزاک اور قروح الحلیل کی بیماری میں بھی مفید ہے۔ اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال یرقان میں آنکھوں کی زردی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس کا جوشاندہ پینے سے بذریعہ قے بلغم خارج ہوتا ہے اور پھیپھڑے کی نالیاں صاف ہوجاتی ہیں۔ قے نہ آنے کی صورت میں بذریعہ دست پیٹ صاف ہوجاتا ہے اور سینہ و حلق کی ترشی زائل ہوجاتی ہے۔ ملٹھی اپنی مخرج صفرا خاصیت کی وجہ سے پیچش، یرقان،ورم صفراوی میں مفید ہے۔یورپ میں السر کے علاج کے لیے ملٹھی استعمال کی جاتی ہے۔ جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ معدے کے زخمی خلیوں کو ٹھیک کرنے میں ملٹھی مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ملٹھی کا استعمال ہاتھ پاؤں کی جلن اور اخراج خون میں فائدہ مند ہے۔ نیز ٹی بی،ورم ہرقسم،ورم گردہ،پتے کی پتھری اور آماس کے لیے بہترین ہے۔
🌱Glycyrrhiza glabra in homeopathy 🌱
"ہومیوپیتھی میں گیلسریزا گلابرا کے افعال و علامات لکھنے سے پہلے ایک وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ زیر نظر تصویر میں گیلسریزا گلابرا کا مدرٹنکچر میرا خود کا تیار کردہ ہے اس میں خاص بات یہ ہے کہ اس مدرٹنکچر میں استعمال ہونے والی ملٹھی کی جڑ میرے خود کے باغ چغتائی باغ سے حاصل کی گئی ہیں اور یہ خالص جڑ سے بنایا گیا ہے ورنہ جو پنسار سے ملٹھی ملتی ہے اس میں جڑ کے ساتھ ملٹھی کے پودے کی لکڑی بھی شامل ہوتی ہے
نیچے تصویر میں چغتائی باغ میں لگے ملٹھی کا پودا بھی شامل ہے "
گیلسریزا گلابرا glycyrrhiza glabra کو ہومیوپیتھک سٹرائڈ کہا اور مانا جاتا ہے
یہ مدرٹنکچر ACTH ایڈرینو کارٹی ٹورپک ہارمون کی طرح کام کرتی ہے
ایڈرینو کارٹی ٹورپک ہارمون کا پیچوٹری گلینڈ سے اخراج ہوتا ہے اور ایڈرینل گلینڈ کو جو اسٹمولیٹ کرتا ہے جس کے سبب سے منرلو کارٹی کائیڈ اور گلوکو کارٹی کائیڈ کا اخراج ہوتا ہے
گیلسریزا گلابرا مدرٹنکچر کے استعمال سے ایڈرینل گلینڈ کی کارٹیکس سے منرلو کارٹی کائیڈ ہارمون اور گلوکو کارٹی کائیڈ ہارمون کا اخراج بڑھ جاتا ہے گیلسریزا گلابرا ایک سٹرائڈ کا کردار ادا کرتی ہے ACTH کی کمی کو دور کرتی ہے بلکہ بذات خود ACTH کا کردار ادا کرتی ہے
منرلو کارٹی کائیڈ کے سکریشن کے بڑھنے کی وجہ سے جسم سے زائد پوٹاشیم خارج ہوتی ہے اور سوڈیم کی ضروری مقدار گردوں سے دوبارہ جسم میں لوٹ جاتی ہے جب سوڈیم گردوں سے واپس جسم میں لوٹتی ہے تو سوڈیم صرف اکیلی نہیں جاتی بلکہ اپنے ساتھ بہت سارا پانی بھی جذب کرلیتی ہے اور بہت سارا پانی بھی جسم میں جذب کراتی بھی ہے جس کی وجہ سے انسانی جسم ڈی ہائڈریڈ نہیں ہوتا یہ بہت ضروری ہارمون ہے منرلو کارٹی کائیڈ جس کا سکریشن گیلسریزا گلابرا کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے اور اسی کی وجہ سے بلڈ پریشر لو نہیں ہوتا کیونکہ بہت ساری سوڈیم جسم میں جذب ہوجاتی ہے اور بلڈ پریشر منٹن رہتا ہے
ہائپر کالمیا (ہائی پوٹاشیم) کے مریضوں میں بہت مفید ہے یعنی جسم سے زائد پوٹاشیم کا اخراج کرتی ہے اکثر کڈنی فیلیر میں پوٹاشیم لیول بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک آنے کا چانس ہوتے ہیں
"" ہائپر کالمیا (ہائی پوٹاشیم) کئی کیسزز میں پتھالوجیکلی کئی دیگر ادویات سے میں نے اللہ کے فضل سے درست کیے ہیں پوٹاشیم کم ہونے کے ساتھ یوریا اور کرٹانین بھی کم ہوئے
کڈنی فیلیر (گردوں کا ناکارہ ہونا)، ہائپر کالمیا (ہائی پوٹاشیم)، یوریا اور کرٹانین کو نارمل کرکے گردوں کو فعال بنانے کے حوالے سے عنقریب ایک تفصیلی پوسٹ کرونگا ""
اب ریمڈی گیلسریزا گلابرا کی طرف آتے کہ یہ
گلوکو کارٹی کائیڈ ہارمون کے سکریشن زیادہ ہونے کی وجہ سے گلوکوجن دوبارہ گلوکوز میں لوٹ آتے ہیں اسی لیے ہائپو گلیسمیا (لو بلڈ شوگر) میں بھی بہت مفید ہے
لو بلڈ شوگر کے مریضوں کے لیے گیلسریزا گلابرا ایک نعمت سے کم نہیں ہے
جسم میں ہائیڈرو کارٹی سون سٹرائڈ کی طرح گیلسریزا گلابرا ایکشن کرتی ہے
ہائیڈرو کارٹی سون کا استعمال بہت سارے پریکٹشینر جانتے ہیں کہ ہائیڈرو کارٹی سون سٹرائڈ جسم میں کیا عمل کرتا ہے جیسے ایلوپیتھی میں ڈریکٹلی انٹروینس ہائیڈرو کارٹی سون سولو کارٹیف وغیرہ دیا جاتا ہے دمہ، الرجی، برونکائٹس ،رومائیٹزم میں سود مند ہے اس کا انٹی انفلامنٹری ایکشن جو ہے وہ بلکل ہائیڈرو کارٹی سون اور دوسرے کارٹی کو سٹرائڈ کی طرح ہے
گیلسریزا گلابرا ایک قسم کا دوسرا ہی ہائیڈرو کارٹی سون ہے سیم ہائیڈرو کارٹی سون کی طرح ایفکٹ کرتی ہے
گیلسریزا گلابرا نہ صرف سٹرائڈ کی طرح اثر کرتی ہے یا سٹرائڈ کو جسم میں پیدا کرتی ہے بلکہ گردوں اور جگر سے سٹرائڈ کا بریک ڈاؤن مٹیریل کو بھی رڈیوس کرتی ہے اور کرانک ہیپاٹائٹس، لیور سروس میں بہت کارآمد ہے جگر کو پروٹیکٹ کرتی ہے اور جگر کے انزایم کو یعنی ALT, SGPT وغیرہ کو کم کرکے جگر کو ڈیمج ہونے سے بچاتی ہے اس لیے اسے ہائپٹو پروٹیکٹو میڈیسن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے
گیلسریزا گلابرا جگر کے لیے ایک ٹانک بھی ہے اور لیور کلینر بھی ہے
اب اس کا نظام انہضام میں اثر دیکھیں گے نظام انہضام میں یہ بہت کارآمد ہے انٹی السر دوا ہے معدہ سے تیزابیت اور الکلائن دونوں کے نقصانات کو ختم کرتی ہے ایچ پیلوری بیکٹیریا کو مارنے میں کمال کی صلاحیت رکھتی ہے انٹی بیکٹریل بھی ہے انٹی وائرل بھی ہے انٹی فنگل بھی ہے
ٹرائی گلسرائڈ؛ اور ایل ڈی ایل یعنی لو ڈینسٹی کولیسٹرول بیڈ کالسٹرول کو رڈیوس کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ہائپر لپڈیک میں کمال کی دوا ہے
ہائپو تھائیرائڈ میں T3, T4 ہارمونز لیول کو بڑھا دیتی ہے اور تھائرائڈیٹس میں میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے
ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کو کم کر دیتی ہے اور عورتوں میں پرولکٹن ہارمون بھی کم کرتی ہے بانچھ پن بے قاعدہ حیض پردرد جماع وجائنا کی خشکی چہرے پر دانے، اکنی اور فالتو بالوں کو ختم کرتی ہے کیونکہ یہ پرولکٹن ہارمون کے بڑھنے کی وجہ سے نمایاں ہوتے ہیں یہ تمام علامات ظاہر ہوتی ہیں پرولکٹن ہارمون بڑھنے کی وجہ سے لہذا ان کو ختم کرنے میں کمال کی صلاحیت رکھتی ہے
رنگ گورا کرنے میں گیلسریزا گلابرا کا کردار
گیلسریزا گلابرا ٹائرسینز کی پروڈکشن کو روکتی ہے جس کی وجہ سے ملانین کی مقدار کم ہوجاتی ہے ملانین کی مقدار کم ہونے سے رنگ گورا اور شفاف ہو جاتا ہے
یہ صرف ٹائرسینز کی پروڈکشن کو ہی نہیں روکتی اگر سکن میں ملانین کی زیادہ مقدار جمع ہو چکی ہے تو اس کو ریموو کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے
Dr Arif Mehmood Chughtai
03013353330
Comments
Post a Comment