THIOSINAMINUM (سرسوں)
A chemical derived from oil of mustard seed
یہ دوا اندرونی و بیرونی طور پر ناک کے سلی پھوڑے مزمن خنازیری گومڑ اور دوسری قسم کی بتوڑیاں کو تحلیل کرنے کے لئے استعمال جاتی ہے ۔
پلکوں کا باہر مڑ جانا
جالا، موتیا بند
جوڑوں کا سخت ہو جانا
ریشوں میں گانٹھیں پڑ جانا
جلد کا سخت ہو جانا
نیز بڑھے ہوئے غدودوں، بتوڑیوں، ناک کے سلی پھوڑوں وغیرہ میں کام آتی ہے ۔
کانوں میں شوروغل کی آوازیں پیدا ہونا،
پیشاب کے راستے کے سکڑاؤ اور چپکاؤ کی بدوضعی کو رفع کرنے کے لئے کام آتی ہے
حرام مغز کی تنزلی کی کیفیت کے ساتھ برق رفتار سے آنے والے درد کے لئے بھی یہ دوا بہت اچھا کام کرتی ہے ۔
شریانوں کی سختی کے باعث سرچکرائے
کانوں کے اندر زخم کے اندمالی نشان کے موٹے پڑ جانے کے باعث نزلاوی قسم کا بہراپن ۔
کانوں کے ورم اور بہنے کی کم شدید کیفیت ۔
کانوں میں ریشہ دار پپڑیوں کی پیدائش جس کے باعث کانوں کی چھوٹی ہڈیوں کی حرکت میں خلل پڑنے پر کام آتی ہے
تعلق : تھلاسپی، یوریا، ٹیوبر کولینم، سلیسیا، فلورک ایسڈ ،نائٹرک ایسڈ، گریفائٹس، سکرہی نم
طاقت : 2x سے 200
Comments
Post a Comment