لبلبہ کی سوزش اور ہومیوپیتھی:
ڈاکٹر عزیر سدوزئی |
عزیر سدوزئی کے قلم سے
بارہ سالہ پریکٹس کے دورانیہ میں دیکھا جانے والا عجیب و غریب کیس_
منظر:(ایک مریض بعمر 12 سال لبلبہ کی سوزش کی شکایت کیساتھ کلینک میں داخل ہوتا ہے اور اس کیساتھ آنے والے بڑے بھائی کیساتھ یوں گفتگو کا آغاز ہوتا ہے)
بھائی: السلام علیکم ڈاکٹر صاحب!
ڈاکٹر:و علیکم السلام! جی بیٹھیے، فرمائیں_
بھائی:(رپورٹس تھمانے کے بعد یوں گویا ہوتا یے) مریض چھوٹا بھائی ہے، کچھ وقت سے فلاں مقام پر درد یکایک شروع ہوتا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہوتا یے، بھوک بالکل بھی نہیں، قے ہوتی ہے اور شام 4 بجے کے بعد طبیعت مزید بگڑ جاتی ہے)
حالت کو دیکھتے ہوئے لائیکوپوڈیم 200 کی دو خوراکیں پندرہ منٹ کے وقفہ سے دی گئیں جس سے درد موقع پر رفع ہو گیا اور مریض کو سکون ہوا_ حیرت تب ہوئی جب رپورٹس میں دیکھا کہ لبلبہ کی مزمن سوزش ہے جس کیساتھ سسٹ(cyst) اور لبلبہ میں پتھری بھی ہے_
کیا! لبلبہ میں پتھری..؟
ہمارا بھی یہی رد عمل رہا_ خیر کیس ٹیکنگ کے بعد مریض کو مندرجہ ذیل دوا دی گئیں_
Lycopodium 200
Iris vers 200
20 دن بعد بتانے کا کہا_ 20 دن بعد مریض تقریباً 70 فیصد بہتر ہو گیا_ پھر ادھر ادھر کی باتوں پر کان دھرتے مہینہ کے لیے غائب ہو گئے_ خیر آخر زلیل و خوار اور در در کی مار اٹھا کر دوبارہ مدعو ہوۓ_ خیر حالت دیکھتے ہوئے مہینہ کے لئیے مندرجہ ذیل دوا دی گئی_
Iris vers 200
Lycopodium 200
Apis melifica 200
اب علامت تو سبھی رفع ہو گئیں جب کہ رپورٹس کے مطابق 90 فیصد تک بہتر ہو چکا ہے_
اختتامی منظر:(پروفیسر ڈاکٹر سعید ملک الٹراساؤنڈ کرنے کے بعد حیرت زدہ ہو گیا، اپنی حیرانگی دور کرنے واسطے اس نے 3 بجے دوبارہ الٹراساؤنڈ کیا اور پھر سے حیران ہو گیا اور مریض کے ہاتھوں مبارکباد بھیجی_ کیس ابھی جاری ہے...)
عزیر سدوزئی ✍️
Comments
Post a Comment