🌱کرکوما لونگا Curcuma longa(ہلدی )🌱
یہ زمانہ قدیم سے استعمال ہوتی آ رہی ہے اور ہمارے ہاں سالن کا بھی حصہ ہوتی ہے یہ دافع ورم، سوجن ،انفیکشن السر ،زخم ،کینسر دوا ہے
🌱 اس مدرٹنکچر کے جسم انسانی پر اثرات🌱
لیپڈ پروفائل پر اس کے اثرات
یہ انٹی ہائپر لیپڈیمک ایجنٹ ہے یعنی کالسٹرول لیول کم کرنے والی بہترین دوا ہے
یہ LDL, VDL, VVDL اور ٹرائی گلسرائڈ کو کم کرنے میں انتہائی ہم دوا ہے
اس کے ہفتہ دو ہفتہ استعمال سے ٹرائی گلسرائڈ لیول نارمل ہوجاتے ہیں
🌱دماغ (برین) پر اثرات🌱
یہ دماغ میں BDNF ہارمون کو بڑھاتی ہے
یہ BDNF ہارمون ایک گروتھ ہارمون ہے جو نئے نیورون کو بڑھاتا ہے اور دماغ میں ڈی جنریٹو پراسس سے مقابلہ کرتا ہے
اس ہارمون کے کم ہونے سے ڈپریشن شیزوفرینیا ،مموری لاس ،برین ڈس آرڈر پیدا ہوتا ہے اور برین گروتھ کی کمی ہوجاتی ہے
یہ نیورو ٹرانسمیٹر پر بھی اثر انداز ہوتی ہے
دماغ میں سیرٹونین اور ڈوپامین کے لیول کو بڑھاتی ہے
🌱دل پر اثرات🌱
یہ دوا اینڈوتھلیم کے افعال کی کارکردگی کو بڑھا کر دل کے امراض سے بچاتی ہے
🌱اتھرائٹس🌱
اتھرائٹس میں اس دوا کو کمال درجہ حاصل ہے کیونکہ یہ دافع ورم و سوجن اور درد کی حامل دوا ہے یہ OS اور RS اتھرائٹس میں برابر کمال درجہ کا اثر رکھتی ہے
🌱نظام انہضام میں اثرات🌱
یہ انفیکشن، ایچ پیلوری ،السر ،ورم سوجن IBS ہیپاٹائٹس بی میں بہت اچھے اثرات کی حامل دوا ہے
🌱جلد پر اثرات🌱
جلدی امراض میں واونڈ انفیکشن اور الرجی میں بہترین نتائج رکھتی ہے
🌱کینسر میں اس کے اثرات🌱
یہ دوا انٹی کینسر دوا ہے اس لیے یہ جسم تمام قسم کے کینسرز (تھائیرائڈ کینسر ،لنگ کینسر ،برسٹ کینسر، سٹامک کینسر ،آنتوں کا کینسر، انل کینسر ،اورین کینسر ،پراسٹیٹ کینسر ،بون کینسر وغیرہ وغیرہ) میں بہترین نتائج کی حامل دوا ہے
🌱ہلدی کے طبی فوائد 🌱
ہلدی کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد
قدرتی جڑی بوٹی کی جڑوں سے حاصل کیا جانےوالا خوبصورت رنگ کا قدرتی مسالہ ہلدی ایک طاقتور اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامینٹری جز ہے جس کے استعمال سے انسانی صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
انگلش ادویات زیادہ تر اینٹی سیپٹک، اینٹی انفلامینٹری، اینٹی آکسیڈنٹ اور اور اینٹی الرجک ہوتی ہیں جنہیں موسمی انفیکشن سے پیش آنے والے مسائل سے لڑنے کے لیے مریضوں کو تجویز کیا جاتا ہے، موسمی وائرسز اور انفیکشن پیدا کرنے والے بیکٹیریاز زیادہ تر کمزور قوت مدافعت والے افراد کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔
قدرتی جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے والے ماہرین اور غذائی ماہرین کی جانب سے قوت مدافعت بڑھانے اور انسان کو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریاز سے بچاؤ کے لیے ہلدی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر تجویز کیا جاتا ہے۔
ہلدی ایک اینٹی کولیسٹرول مسالہ ہے جو کہ انسانی مجموعی صحت اور دل کے لیے مفید مانا جاتا ہے، ہلدی میں موجود کُرکُمِن نامی مرکب انتہائی طاقتور ہوتا ہے جو انسانی قوت مدافعت کا نظام مضبوط بناتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہلدی میں متعدد بیماریوں کا علاج موجود ہے جس میں جوڑوں کا درد، ہائی بلڈ پریشر کا متوازن رہنا، کینسر کے خلیات کی افزائش کی روک تھام میں مدد کرنا، سوزش سے نجات، ذہنی دباؤمیں آرام اور متاثرہ پٹھوں کی بحالی شامل ہے، اسے کئی طرح سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے کہ جیسے کہ پکوان، سلاد، دودھ اور چٹنیوں وغیرہ۔
ہلدی کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند فوائد اور طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے :
بلڈشوگر کنٹرول کرے
تحقیق کے مطابق ہلدی کا استعمال بلڈ گلوکوز یا بلڈ شوگر لیول کم اور کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، خصوصاً ایسے افراد میں جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار ہوں، اسی طرح یہ مسالہ ذیابیطس کا شکار ہونے سے بھی بچاتا ہے مگر اس حوالے سے سائنسدانوں نے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جوڑوں کی تکلیف میں کمی
ہلدی میں موجود پولی فینول ایسا اینٹی آکسیڈنٹ جز ہے جو کہ اینٹی انفلامینٹری خصوصیات رکھتا ہے، ہلدی جوڑوں کے درد، اکڑن اور سوجن میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جوڑوں کے امراض کے شکار افراد ڈاکٹر کے مشورے سے ہلدی پاؤڈر کے کیپسول بھی استعمال کر کے جوڑوں کے درد میں ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔
Arif Mehmood Chughtai
Comments
Post a Comment