🌱گیلسریزا گلابرا (ملٹھی) glycyrrhiza glabra Q🌱 glycyrrhiza glabra Q جسے زبان زد عام میں ملٹھی چغتائی باغ میں ملٹھی کا پودا عربی میں اصل السوس Liquorice Root انگلش میں ملٹھی چغتائی باغ Glycyrrhiza glabra لاطینی میں فارسی میں بیخ مہک گجراتی میں جیٹھی مدھو بنگالی میں یش ٹی مدھو سندھی میں مٹھی کاٹھی پشتو میں خوگہ ولے بھی کہتے ہیں 🌱ملٹھی کے طبی خواص و افعال 🌱 ملٹھی کی جڑ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دوا استعمال کیا جاتا تھا اور کہاجاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے اور اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ ارسطو بھی ملٹھی کی جڑ کو پیاس کم کرنے اور شوگر میں مفید بیان کرتا ہے۔ قدیم چینی علم الادویہ میں بھی ملٹھی کو پیاس،کھانسی،بخار، درد ضیق النفس(سانس کی تنگی) میں استعمال کیا جاتا تھا اور اس کا مسلسل استعمال عمر میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا تھا۔ملٹھی پر بہت سی سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں جس سے اس میں موجود در...