Skip to main content

Posts

Showing posts from 2021

گیلسریزا گلابرا (ملٹھی) glycyrrhiza glabra Q

 🌱گیلسریزا گلابرا (ملٹھی) glycyrrhiza  glabra Q🌱 glycyrrhiza  glabra Q جسے زبان زد عام میں ملٹھی  چغتائی باغ میں ملٹھی کا پودا  عربی میں اصل السوس Liquorice Root انگلش میں  ملٹھی چغتائی باغ  Glycyrrhiza glabra لاطینی میں  فارسی میں بیخ مہک گجراتی میں جیٹھی مدھو بنگالی میں یش ٹی مدھو سندھی میں مٹھی کاٹھی پشتو میں خوگہ ولے بھی کہتے ہیں  🌱ملٹھی کے طبی خواص و افعال 🌱  ملٹھی کی جڑ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دوا استعمال کیا جاتا تھا اور کہاجاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے اور اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔  ارسطو بھی ملٹھی کی جڑ کو پیاس کم کرنے اور شوگر میں مفید بیان کرتا ہے۔ قدیم چینی علم الادویہ میں بھی ملٹھی کو پیاس،کھانسی،بخار، درد ضیق النفس(سانس کی تنگی) میں استعمال کیا جاتا تھا اور اس کا مسلسل استعمال عمر میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا تھا۔ملٹھی پر بہت سی سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں جس سے اس میں موجود در...

asparagus off Q( ستاور )

  asparagus off Q( ستاور ) ہومیوپیتھس سے کہوں گا کہ جتنے مدرٹنکچرز وہ خود اپنے ہاتھوں سے بنا سکتے ہیں، بنایا کریں_ ایک تو خود تیارکردہ مدرٹنکچرز کمپنیوں کے بنے مدرٹنکچرز سے ہزارہا درجہ اچھا کام کرتے ہیں اور رزلٹ دیتے ہیں _دوسرا یہ کئی ایک کمپنیوں کے مدرٹنکچرز پر جو نام ہوتا ہے سرے سے وہ چیز ہی نہیں ہوتی اس کی جگہ کوئی اور چیز ہوتی ہے_ ایسا کیوں ہوتا ہے..؟ اس کی وجہ جو میں سمجھ سکا ہوں وہ یہ کہ کمپنیوں نے جو ڈرگز کلکٹر رکھے ہوتے ہیں انہیں خود جڑی بوٹیوں کی پہچان نہیں ہوتی وہ آگے پنسار یا جن سے منگواتے ہیں ان پر بھروسہ کرتے ہیں وہ جس جڑی بوٹی کا جو نام بتا کر بھیچ دیں یہ اسے بنا دیتےہیں  چاہے وہ مطلوبہ جڑی بوٹی ہو یا نہ_ فرض کریں کمپنی کے ڈرگ کلکٹر نے سپلائر یا پنسار کو اسپریگس (ستاور) کا آرڈر دیا آگے سے سپلائر نے ستاور کی جگہ موصلی سفید بھیج دی تو انہوں نے اس سے بنا کر اسپریگس کے نام سے سیل کرنا ہے، حالانکہ اس اسپریگس نام کے اندر موصلی سفید کا مدرٹنکچر ہے اب وہ اسپریگس (ستاور) کی طرح کام تو نہیں کرے گا_ دوسرا آپنے اکثر یہ بھی ملاحظہ کیا ہوگا کہ ایک ہی کمپنی کا ایک ہی نام کا ...

🌱کرکوما لونگا Curcuma longa(ہلدی )🌱

🌱کرکوما لونگا Curcuma longa(ہلدی )🌱 یہ زمانہ قدیم سے استعمال ہوتی آ رہی ہے اور ہمارے ہاں سالن کا بھی حصہ ہوتی ہے یہ دافع ورم، سوجن ،انفیکشن السر ،زخم ،کینسر دوا ہے 🌱 اس مدرٹنکچر کے جسم انسانی پر اثرات🌱 لیپڈ پروفائل پر اس کے اثرات یہ انٹی ہائپر لیپڈیمک ایجنٹ ہے یعنی کالسٹرول لیول کم کرنے والی بہترین دوا ہے یہ LDL, VDL, VVDL اور ٹرائی گلسرائڈ کو کم کرنے میں انتہائی ہم دوا ہے اس کے ہفتہ دو ہفتہ استعمال سے ٹرائی گلسرائڈ لیول نارمل ہوجاتے ہیں 🌱دماغ (برین) پر اثرات🌱 یہ دماغ میں BDNF ہارمون کو بڑھاتی ہے یہ BDNF ہارمون ایک گروتھ ہارمون ہے جو نئے نیورون کو بڑھاتا ہے اور دماغ میں ڈی جنریٹو پراسس سے مقابلہ کرتا ہے اس ہارمون کے کم ہونے سے ڈپریشن شیزوفرینیا ،مموری لاس ،برین ڈس آرڈر پیدا ہوتا ہے اور برین گروتھ کی کمی ہوجاتی ہے یہ نیورو ٹرانسمیٹر پر بھی اثر انداز ہوتی ہے دماغ میں سیرٹونین اور ڈوپامین کے لیول کو بڑھاتی ہے 🌱دل پر اثرات🌱 یہ دوا اینڈوتھلیم کے افعال کی کارکردگی کو بڑھا کر دل کے امراض سے بچاتی ہے 🌱اتھرائٹس🌱 اتھرائٹس میں اس دوا کو کمال درجہ حاصل ہے کیونکہ یہ دافع ورم و سوجن ...